بازاروں،شاہرات اور تاریخی عمارات کی اصل حالت میں بحالی کو یقینی بنائیں

سرگودہا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈویژن بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن ، بیوٹیفکیشن ،سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت جاری رجسٹریشن، ستھرا پنجاب مہم اور وزیر اعلی پنجاب کے عوامی بہبود کے اقدامات پر ایک ہفتہ کے دوران پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈویڑن کے چاروں ڈپٹی کمشنرز نے ایجنڈا آئٹمز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ وہ جلد ہر تحصیل کا دورہ کرکے تجاوزات آپریشن ، بیوٹفیکشن کا جائزہ اور عوام کا فیڈ بیک لیں گے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں ، شاہرات اور تاریخی عمارات کی اصل حالت میں بحالی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بازاروں اور مارکیٹوں کا سروے کرکے لٹکی تاروں کو فیسکو حکام سے ملکر درست کروانے کا بھی حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں