باغ جناح میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر شاندار آتشبازی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) معرکہ حق کی کامیابی کے حوالے سے پی ایچ اے فیصل آباد اور ضلعی انتظامیہ کے ز یر اہتمام باغ جناح میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں تھے’اس موقع پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ لوک گلوکار عارف لوہار نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد اس تقریب سے لطف اندوز ہوئی۔ پی ایچ اے کے حکام اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے تقریب کی کامیابی کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ علاوہ ازیں شہر کی اہم شاہراہوں اور پارکس کو قومی پرچموں اور خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا۔افسران اور شہریوں نے افواجِ پاکستان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔وطن کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں