میرے شوہر ہی میرے واحد دوست ہیں’ حرا مانی

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ میری شوہر مانی سے دن میں دس مرتبہ لڑائی ہوتی ہے لیکن دنیا میں وہی میرا واحد وست ہے۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل دو بول اور میرے پاس تم ہو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا۔انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہماری لڑائی نہیں ہوتی، ہماری لڑائیاں بہت شدید ہوتی ہیں۔ ایک تو میاں بیوی کے درمیان عام جھگڑا ہوتا ہے اور ایک شدید قسم کی لڑائی ہوتی ہے ہم اکثر بہت بری طرح لڑتے ہیں اور ایسا دن میں دس بار ہوتا ہے لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے شوہر ہی میرے دوست بن جائیں گے۔حرا مانی نے کہا کہ میں نے بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کے شوہر اچھے نہیں ہوتے لیکن میں اپنے شوہر سے سارا دن باتیں کرتی ہوں لڑائی کے باوجود بھی میں ان سے دن بھر بات کرتی رہتی ہوں۔اداکارہ نے آخر میں کہا کہ ماشااللہ، میرا صرف ایک ہی دوست ہے اور وہ مانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں