ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے والد یش جوہر کے گزر جانے کے بعد اپنے فلمی انتخاب میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 1998 میں فلم کچھ کچھ ہوتا ہے سے ہدایت کاری کا آغاز کرنے والے فلم ساز نے بتایا ہے کہ والد زندہ ہوتے تو وہ مجھے فلم کبھی الوداع نہ کہنا بنانے کی اجازت شاید کبھی نہ دیتے۔ہدایت کار نے 2006 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم میں بے وفائی جیسے موضوع کو منتخب کرنے کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔کرن جوہر نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میں نے اس فلم کی ہدایت کاری سے عین پہلے اپنے والد کو کھو دیا تھا۔




