بال ٹمپرنگ کرکٹ کے ابتداء سے موجود ہے’ ایک خطے تک محدود نہیں

کراچی(سپورٹس نیوز)معروف اسپورٹس جرنلسٹ اور بین الاقوامی کرکٹ کمنٹیٹر قمر احمد نے کہا ہے کہ “بال ٹیمپرنگ” کا سلسلہ کرکٹ کی ابتدائی تاریخ سے موجود ہے، مغربی ٹیمیں اور کرکٹ بورڈز اکثر پاکستانی اور دیگر ایشیائی کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں، میچ فکسنگ ایک عالمی مسئلہ ہے اور اسے کسی ایک خطے تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے یہ بات لیاقت نیشنل ہسپتال کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس تقریب کی میزبانی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں