باپ کے قاتل ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ نے باپ کے قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 109 رب میں نشئی بیٹے تیمور نے رقم نہ دینے پر چھریوں کے وار کر کے سگے باپ محمد نعیم کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا جبکہ محمد نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ سب انسپکٹر عاطف شہزاد نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ناخلف نشئی بیٹے تیمور کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں