عبداﷲ پور پل کے قریب کار کی رکشہ کو ٹکر’ 6افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ عبداﷲ پور پل کے قریب تیز رفتار اور رکشہ میں ٹکر لگنے سے 6افراد بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چنگ چی رکشہ پر سوار 60سالہ ریاض’ 50سالہ شکیل’ 35سالہ سحر بی بی’ 15سالہ مہک’ 40سالہ شبانہ اور 2سالہ آئزل کے ہمراہ مکوآنہ جا رہے تھے کہ جب وہ عبداﷲ پور پل کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالی کار کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں