بجلی بلوں پر10فیصد سرچارج لگانے کی تیاری

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے بجلی کے بلوں پر 10فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو قابو میں لایا جاسکے۔ سرچارجز کے لیے نیپرا قانون میں ترمیم کی جائیگی۔ منصوبے کی کامیابی کیلئے نظام لایا جائیگا، وفاقی حکومت کو ڈی ایس ایس کے تحت سرچارج عائد کرنیکا اختیار ہوگا۔ یہ ایک سیاسی طور پر خطرناک اقدام ہے جو توانائی کے شعبے کی بحالی اور آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات کے راستے پر رہنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ موجودہ گردشی قرضے کی ادائیگی کو ری فنانسنگ کے ذریعے منظم کرنے کے لیے کسی بھی ڈیٹ سروسنگ سرچارج (ڈی ایس ایس) کو صرف اصل قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں