فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث 03 ستمبر کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132 کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے سدھار ،جناح ،اسلام پورہ ،گردانہ ،سول ایوی ایشن ،پی اے ایف ،ائیر ایو نیو ،داتا،سرشمیر فیڈر132کے وی ٹھیکری والا گرڈسٹیشن کے سبزی منڈی فیڈرصبح ساڑھے سات سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک132کے وی نڑوالا روڈ گر ڈسٹیشن کے مرضی پورہ ،رضا آباد ،سبحان آباد ،کشمیر روڈ ،جی ایم آباد فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک132کے وی ٹھیکری والا گرڈسٹیشن کے الفرید ،زیتون ٹیکسٹائل ،سوہل ،حسین آباد ،پیراڈائز فیڈرسے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔




