اسلام آباد(بیوروچیف) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پرعائدکیپٹو پاورلیوی سے بجلی سستی کرنیکی راہ ہموار ہو گئی’ وفاقی حکومت نے کیپٹوپاور پلانٹس پرایک ہزار 247 روپے فی ایم ایم بی ٹی یولیوی عائد کر دی، لیوی کی رقم پاورسیکٹرکے تمام کیٹگری کے بجلی صارفین کیلئے ٹیرف کم کرنے پراستعمال کی جائے گی۔ حکومت نے کیپٹوپاور لیوی کی رقم سے صارفین کو ماہانہ بنیادوں پربجلی کاریلیف دینے کامنصوبہ بنایا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے دسمبر 2025 کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔حکومت نے آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025کے تحت لیوی عائد کی، وفاقی کابینہ کی جانب سے کیپٹو پاورلیوی کاریلیف بجلی صارفین کومنتقل کرنیکی منظوری دی گئی تھی۔




