گوجرہ(نامہ نگار)فیسکوٹیم نے ایک شخص کو بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں قابوکر لیا۔ معلوم ہواہے کہ فیسکوٹاسک فورس نے دوران چیکنگ چک نمبر95ج ب کے افتخار حسین کے بجلی میٹر کوچیک کیا تواس میں سے بجلی چوری ہو نا پائی گئی جس پر فیسکوٹیم نے اس کا بجلی میٹر اتار کر تحویل میں لے لیااور افسران کو آگاہ کر دیا افسران کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔




