گوجرہ(نامہ نگار)ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے والے قانون کی گرفت میں آ گئے ۔ معلوم ہواہے کہ فیسکوٹاسک فورس گوجرہ نے چک نمبر161گ ب میں دوران چیکنگ محمد فاروق کے بجلی میٹر کو چیک کیا تو وہ ڈائرکٹ تاریں لگا کربجلی چوری کر تا ہو اپایا گیا جس پر ٹیم نے اس کا بجلی میٹر اتار کر تحویل میں لے لیاجبکہ چک نمبر369ج ب کاقیصر ندیم بھی ڈائرکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کا مرتکب پایا گیاٹیم نے اس کا میٹر بھی اتار لیااورافسران کو آگاہ کر دیا ۔صدر پولیس نے ایس ڈی او واپڈامحمدعدیل کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیاہے۔




