بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف کمالیہ کے شہریوں کا شدید احتجاج

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں رات کے اوقات میں طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کا احتجاج شہر میں رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ، جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئی، جبکہ شدید گرمی میں بجلی کی مسلسل بندش نے مشکلات میں مزید اضا فہ کر دیا ہے ۔شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے خواتین، بچے اور بزرگ شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ متعدد شہری گرمی اور حبس کے باعث راتیں جاگ کر گزار نے پر مجبور ہیں۔تاجر رہنما محمد صابر نے کہا کہ کمالیہ میں رات کے اوقات میں مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے ، جس سے شہریوں کیساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور کمالیہ میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں