بجلی کی لٹکتی تاروں کو جلوس روٹس سے فوری ہٹایا جائے

سرگودھا(بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی اور آر پی او سرگودہا کی زیر صدارت ڈی سی آفس خوشاب میں محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام محکموں کی جانب محرم الحرام کے سلسلے میں کیے انتظامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حْسین لابراور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی بھی موجود تھے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ،اے سی خوشاب چوہدری ضیاء اللہ ،ایم ڈی محکمہ واسا عمران علی باجوہ ، سب انجینیئرمحکمہ ہائی وے گْل حسن،،واپڈا،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،ریسکیو سمیت دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی اے سی نوشہرہ، نور پور،قائدآباد نے ویڈیو لنک شرکت کی اور اپنی اپنی تحصیلوں میں محرم الحرام کے جلوسوں مجالس اور انتظامات کے بارے بریف کیا اجلاس میں شریک محکموں کے افسران نے محرم الحرام کے موقع پرکیے جانے والے انتظامات جسمیں واسانے نکاسی آب،واٹر سپلائی کی فراہمی،سْتھرا پنجاب صفائی انتظامات، ایم سی، انکروچمنٹ اور ٹھنڈے پانی کی سبیلوں ڈاگزکلنگ ،ہائی وے ،ٹوٹے پھوٹے روڈز ،ہیلتھ میڈیسن کمیپ لگائیںکمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی محکمہ واپڈا ،ایم ڈی محکمہ واسا، نکاسی آب ،واٹرسپلائی کی فراہمی سْتھرا پنجاب پروگرام صفائی انتظامات، ایکسیئن ہائی وے،ہیلتھ ریسکیو ٹوٹے پھوٹے روڈز کی فوری مرمت اور ایم سی کے افسران کوسٹریٹ لائیٹس کا بندوبست ، واپڈا افسران بجلی کی فراہمی ،لٹکتی اور ننگی تاروں کور اورجلوس روٹس پررکاوٹ کوفوری ہٹایا جائے۔ محکمہ ریسکیو1122ایم سی واسا ،سْتھرا پنجاب اور تمام ادارے آپس میں کوآرڈینیشن جاری رکھیں اور محرم الحرام کے موقع پر اپنے فرائض احسن طریقے سر انجام۔دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں