بجلی کے ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کے قوانین میں ترمیم کی تجویز

اسلام آباد (بیوروچیف) بجلی چوری کی مد میں صارفین کو ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کے قوانین میں ترمیم کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن بل چارج کرنیکا دورانیہ6سے بڑھا کر 12 ماہ کرنے کی تجویز دی گئی ، جبکہ بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کیلئے لوڈ کی بنیاد پر 12 ماہ کا بل چارج ہو سکے گا،کمرشل، انڈسٹریل، ٹیوب ویلز سمیت دیگر صارفین کو 12ماہ کا بل چارج ہو سکے گا،گھریلو صارفین کو6ماہ کا ڈی ٹیکشن بل چارج کرنیکی تجویز دیدی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق جعلی یا بوگس میٹر کا استعمال کرنے پر ڈی ٹیکشن بل چارج کیا جا سکے گا،میٹر کے لوڈ پروفائل کو فریز یا تبدیل کرنے پر بھی بجلی چوری کا بل چارج ہو گا جبکہ سافٹ ویئر کے ذریعے بلنگ میٹر میں ردوبدل کرنے سے بھی بجلی چوری کا بل چار ج ہو گا،ڈیوائس کے ذریعے میٹر ریڈنگ کو الٹنا یا تبدیل کرنے پر بھی ڈی ٹیکشن بل چارج ہو گا،بلنگ میٹر کی سکیورٹی توڑنے سمیت دیگر معاملات پر لوڈ کی بنیاد پر بل چارج ہو گا، گھریلو صارفین کیلئیڈی ٹیکشن بل کی مدت زیادہ سے زیادہ6ماہ ہوگی،نیپرا کی جانب سے کسٹمر سروسز مینوئل میں ترمیم کی منظوری پر بل چارج ہو سکے گا۔دستاویزات کے مطابق ان مجوزہ ترامیم پر عملدرآمد نیپرا کی جانب سے کسٹمر سروسز مینوئل میں ترمیم کی منظوری کے بعد ممکن ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں