بجلی6روپے فی یونٹ سستی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاور ڈویژن کے مطابق بجلی6روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے اور ترامیم سے بجلی کی قیمت میں کمی کی گنجائش نکل آئی ہے۔ جس کی روشنی میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اپنے خطاب میں اس بابت اہم اعلان کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ29آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے اور29آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں2498ارب روپے کی بچت ہوگی۔ذرائع کے مطابق یہ بچت ان پاورپلانٹس کی 3سے 20سالہ مدت کے درمیان ہوگی، حکومت کی ملک بھر میں بجلی فی یونٹ سبسڈی بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں