بجٹ میں آٹوسیکٹر کو ریلیف دیا جائیگا ،تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (بیوروچیف) نئی آٹو پالیسی اور بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجاویز سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق آٹو سیکٹر کے لیے اضافی کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے۔ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ڈیوٹیز میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔بیٹری الیکٹرک کے ساتھ دیگر نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی پالیسی میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ ہائبرڈ گاڑیوں کے پارٹس پر 5فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کر کے 9فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 5فیصد، اسمبلڈ یونٹس پر 10فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، سی کے ڈی کٹس پر 5 سے 10 فیصد تک کسٹم ڈیوٹی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔الیکٹرک بائیک، رکشوں، گاڑیوں کو بعض ڈیوٹی شرائط سے استثنیٰ دینے کی سفارش ہے، مقامی اسمبل ای وی گاڑیوں کو درآمدی مکمل تیار گاڑیوں پر ترجیحی تحفظ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔مقامی طور پر تیار گاڑیوں کیلئے نیشنل ایوریج ٹیرف 6فیصد سے کم رکھنے، پیٹرول پر چلنے والی مکمل تیار درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی تجویز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں