بجٹ میں عوام کو ہرسطح پر ریلیف ملے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ وفاقی اور پنجاب کے بجٹ میں عوام کو ہرسطح پر ریلیف ملے گاتکلیف نہیں عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے اثرات عوام تک پہنچانا حکو مت کی ذمہ داری ہے جوکہ وہ ادا کر رہی ہے ایران امریکہ عارضی کشید گی ختم کرانے میں بھی پاکستان کا سب سے اہم کردارہے انرجی کرا ئسس میں بھی سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کوہوگااور معاشی حالات بہترہوں گے- جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد ہرضلعی انتظامیہ کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرے پٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعداس کے مطابق عوام کوریلیف ملناچاہئے-انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرزکوبھی کرائے کم کرنے کے لیے عوام پررحم کرناچاہئے تاہم حکومت بھی اپنا بھرپور کردار اداکرے گی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعدپبلک ٹرانسپورٹ سمیت جوبھی کاروباری طبقہ حدسے تجاوزکرے گاتووہ عوام کے ساتھ ظلم ہوگا۔ مسلم لیگ ن اور حکومت کوعوامی مشکلات کااحساس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں