اواگت (نامہ نگار) جامعہ مسجد غفاریہ محلہ مائی مستانی میں گیارہویں شریف کی محفل ماہانہ وار پروگرام کے سلسلہ میں جماعت اصلاح المسلمین کے خلیفہ حکیم قاری محمد حبیب طاہری نقشبندی نے خطاب میں کہا ہے کہ اپنی زندگی میں ہمیشہ سچ کا دامن تھام کر رکھیں مشکل ترین حالات میں بھی جھوٹ کا سہارا نہ لیں کیونکہ سچائی اور ایمانداری ایک مضبوط کردار کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معافی کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ بدلہ لینے کی طاقت ہونے کے باوجود بھی معاف کر نا افضل عمل ہے جس سے زندگیوں میں رحمتیں نازل ہوتی ہے۔ اس موقع پر قاری آصف طاہری’ قاری محمد امیر علی طاہری نقشبندی’ ارشاد احمد طاہری’ عمران طاہری’ رمضان طاہری ودیگر روحانی جماعت کے طلباء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔




