بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ واجد حسین نے کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد اعظم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ایک کلو بیس گرام آئس برآمد کی گئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم منشیات کی سپلائی میں ملوث رہا ہے جبکہ بیک ٹریک سورسز کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس ہر وقت متحرک اور سرگرم عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں