بدنام زمانہ منشیات ڈیلر30کلو چرس سمیت گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران کھرڑیانوالہ پولیس نے شریں والا کے قریب کار سوار منشیات ڈیلر کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 30کلو چرس برآمد کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی، سب انسپکٹر ثقلین رضا نے بتایا کہ 194ر۔ب شریں والا کے قریب دوران ناکہ مکوآنہ کی طرف سے آنیوالی مشکوک کار کو روک کر ملزمان عمیر ولد عباس سکنہ197ر۔ب کو قابو کر کے کار کی تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30کلو چرس برآمد ہوئی، مذکورہ منشیات ڈیلر عمیر وسیع پیمانے پر منشیات کا کاروبار کرتا تھا ، ملزم سے بازپرس کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں