فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بدچلنی کے شبہ پر دیور نے بھابھی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل دیور نذر اور اس کے بھتیجے حیدر کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ 471 گ ب کے رہائشی نذر حسین کو اپنی بھابھی مافیہ بی بی کے کردار پر شک تھا اور اس کو کئی مرتبہ بری حرکات سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی اور گزشتہ شب نذر حسین نے اپنے بھتیجے حیدر علی کے ہمراہ فائرنگ کر کے بھابھی معافیہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم سٹی سمندری پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قاتل چچا بھتیجا کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




