گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ نواں لاہور کے علاقہ میںاوباش نے 17سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنادیاجبکہ ساتھی ویڈیوبناتا رہا۔چک نمبر 336ج ب کے محمد ثاقب نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کرایاکہ اس کے بھانجے محمد احمدکوصدام وغیرہ نے مسجدکے کمرہ میں لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایااور اس کا ساتھی ویڈیوبناتارہا۔اور ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




