برلن میں میلہ، پاکستانی ثقافت توجہ کا مرکز

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے دارالحکو مت برلن میں عالمی ثقافتی میلے میں پاکستا نی رنگا رنگ ثقافت کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ کارنیوال آف کلچرز میں پاکستان نے 13 سال بعد واپسی کی جو ایک اہم اور قابلِ ذکر موقع ہے۔فیسٹیول میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافتی خوبصورتی کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا۔پاکستانی فنکاروں نے روایتی رقص، رنگوں اور دھنوں سے دنیا بھر کے افراد سے خوب داد حاصل کی۔ایونٹ میں دنیا بھر کے 70 سے زائد گروپس نے اپنی ثقافتوں کی نمائندگی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں