بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہیلپ لائن قائم

لاہور (بیوروچیف) لاہور کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے چیمبر میں ہیلپ لائن قائم کردی گئی، ہیلپ لائن پر مسئلہ درج کرانے کے 24 گھنٹے میں مثبت رسپانس دیا جائے گا۔لاہور چیمبر میں بزنس کمیونٹی کے نومنتخب صدر علی ہسام اصغر نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں، آج کے بعد کوئی اپوزیشن نہیں، ہم سب ایک ہیں جبکہ میاں انجم نثار نے کہا کہ محمد علی میاں اور فہیم سہگل میرے لیے قابل قدر ہیں، یکم اکتوبر سے بزنس کمیونٹی پر جو جو مقدمات ہیں، انہیں خارج کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صنعتکار اور تاجر کا گریبان پکڑنے کا کلچر ختم کرانا ہوگا، ہم ایک منشور کے ساتھ آپ کی خدمت کیلئے آئے ہیں۔ نومنتخب صدر علی ہسام اصغر نے صنعت و تجارت کی بحالی کا منشور بھی پیش کردیا۔عہدے سے سبکدوش ہونے والے صدر فہیم الرحمان سہگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت و تجارت کی بحالی کیلئے ہم نئے صدر کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اگر آپ نے کام نہ کیا تو آپ کے سامنے کھڑے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں