ساہیوال ( بیوروچیف) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر اصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن سمیع اللہ فاروق نے جنرل بس اسٹینڈ کے سامنے سڑک پر اور جنرل بس سٹینڈ کے اندر اور باہر راستے پر ویگنی بسیں کھڑی کرکے مسافروں کو سوار کرنے اور اتارنے کے عمل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لانے پر شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا جنرل بس اسٹینڈ کو عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے خطیر لاگت سے تیار کیا گیا ہے، تاہم بعض عناصر کی جانب سے بس اسٹینڈ کے باہر سڑک اور اندر اور باہر ویگنیں کھڑی کر کے مسافروں کو سوار کیا جا رہا تھا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔جس پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے غیرقانونی ویگنے اور بسوں کی خلاف کارروائی کی۔انتظامیہ کے اس اقدام پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے اقدام کو سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ کو اس کے مقصد کے مطابق استعمال کرنے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور مسافروں کو بھی سہولت میسر آئے گی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جنرل بس سٹینڈ کے ان اور اؤٹ اور سڑکوں پر غیرقانونی طور پر بسیں اور ویگنی کھڑی کرکے ٹریفک میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔سواریوں کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ کو لاکھوں روپیہ لگا کر خوبصورت کر دیا ہے۔




