بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے علاقہ گوجرہ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حادثہ کے مرتکب بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمندری کے رہائشی 45سالہ رشید اور 25سالہ فیضان موٹرسائیکل پر کام کاج کے سلسلہ میں جا رہے تھے کہ جب وہ گوجرہ روڈ کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو موٹرسائیکل سوار دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔ تاہم نعشوں کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حادثے کے مرتکب بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں