فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حا لیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی ترقی اور امن کیخلاف غیر ملکی ایجنڈا قرار دیا ہے ۔ جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ افواج پاکستان اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیو ں پرپوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی عناصر بدامنی پھیلانے میں مصروف ہیں جنہیں معرکہ حق کی طرح جواب دیا جا رہا ہے-انہوں نے دہشتگرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم شہریوں اور فورسز پر حملے بزدلانہ کارروائیاں ہیں۔




