کوئٹہ(بیورو چیف)بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کیباعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے,زلزلے کی شدت، مرکز اور ممکنہ نقصانات سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔




