بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے صرف ایک منٹ کافی؟

لاہور (بیوروچیف) بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے لیے عام طور پر واک، دوڑ اور دوسری ورزشوں کا مشورہ دیا جاتا ہے، لیکن ایک سادہ سی ورزش بھی اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ صرف ایک منٹ تک پلینک کرنے سے وقت کے ساتھ بلڈ پریشر کو بہتر رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ ایک ایسی ورزش ہے جس کے لیے کسی قسم کے آلات کی ضرورت نہیں ہوتی اور اسے کوئی بھی شخص اپنے گھر میں آسانی سے کر سکتا ہے۔اس ورزش میں جسم کو حرکت دیے بغیر ایک ہی پوزیشن میں رکھا جاتا ہے، اس دوران پیٹ، کندھوں، کمر اور کولہوں کے پٹھے ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ اس طرح کی ورزش کو آئسومیٹرک ایکسرسائز کہا جاتا ہے، یعنی ایسی ورزش جس میں پٹھوں پر دبائو پڑتا ہے لیکن جسم کو زیادہ حرکت نہیں دی جاتی۔طبی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس قسم کی ورزشیں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں روایتی واک، دوڑ یا سخت ورزشوں کے مقابلے میں زیادہ مثر ثابت ہوتی ہیں۔جب پٹھے تنا کے بعد آرام کی حالت میں آتے ہیں تو خون کی نالیوں کا نظام بہتر ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ آرام کی حالت میں بھی بلڈ پریشر میں کمی واقع ہونے لگتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں