ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نیدرلینڈز کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ لٹن داس کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ اعلان کے مطابق بنگلا دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 30 اگست سے 3 ستمبر تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔دوسری جانب ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں بنگلا دیش کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 11 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔




