گوجرہ(نامہ نگار)بوگس چیک دینے والا قانون کی گرفت میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ مہد ی محلہ کے عرفان سے قادر کالونی گوجرہ کے خرم شہزادنے36لاکھ روپے ادھار رقم لی ہوئی تھی اور اس کو رقم کی واسپی کیلئے ایک چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر بنک سے کیش نہ ہو سکا اور ڈس آنر ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔




