فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج اینٹی کرپشن فیصل آباد قیصر نذیر بٹ نے فراڈ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بوگس کاغذات پر بھرتی ہونیوالے سکول ٹیچر کو چار سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 171 گ ب کا رہائشی محمد نعیم ولد محمد علی محکمہ تعلیم میں جعلی کاغذات پر بھرتی ہوا۔ اس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوا تو چالان فاضل عدالت بھجوایا گیا۔ فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد نعیم کو مجموعی طور پر 4 سال قید اور 2لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔




