بوگس کال کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار) پولیس پکار پر بوگس کا لیں کرنے وا لے تین شہری مقدمات کی زد میں آ گئے۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 306 ج ب کے ممتاز احمد اور غلا م عباس چک نمبر 416 کے نعیم ممتاز نے پولیس پکار 15 پر بوگس کا لیں کیں کہ انکے سا تھ واردات ہو گئی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو واردات کا کوئی ثبوت نہ مل سکا جس پر صدر پولیس نے تینو ں افراد کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں