مالے (شوبز نیوز) اسلامی ملک ملائیشیا کی مشہور اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئین ایمی نور ٹینی نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک کافی امیر اور بااثر شخص نے انہیں اپنی تیسری بیوی بننے کی پیشکش کی تھی اور اس کیلئے انہوں نے بڑے بڑے وعدے کئے تھے، لیکن انہوں نے اسے صاف انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق29سالہ اداکارہ ایمی نے یہ انکشاف ملیشیائی کنٹینٹ کریئیٹر صفوان نجری کے پوڈکاسٹ کے ایک ایپی سوڈ میں کیا۔




