فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد کے علاقہ مراد آباد میں بھائی نے مکان دینے کے بہانے سگے بھائی کے 23لاکھ ہڑپ کر لئے۔ تفصیل کے مطابق مراد آباد کے رہائشی محمد یٰسین نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے حقیقی بھائی اصغر علی نے اڑھائی لاکھ کا پلاٹ کا سودا 23لاکھ 35ہزار میں کیا اور اس نے پہلے 5لاکھ کی رقم بطور بیعانہ ادا کرتے ہوئے اقرارنامہ تحریر کیا۔ بعدازاں ملزم اصغر علی نے رقم لیکر رجسٹری کروانے سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے امانت میں خیانت کا مظاہرہ کرنے پر ملزم اصغر علی کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔




