نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ ہفتے قیمتیں تقریباً 6ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی تھیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 60 سینٹ کمی کے بعد 101 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی 1 ڈالر 56 سینٹ کمی کے بعد 115 ڈالرز 16 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں حوثی حملوں کے باعث توانائی کی رسد متاثر ہونے کے خدشات پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ روز امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں تقریباً 3ڈالرز اضافے کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر بلند سطح پر بند ہوئی تھیں۔گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6فیصد جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔




