جڑانوالہ (نامہ نگار) مکان سے حصہ مانگنے پر بھائی نے ٹوکہ کے وار کرکے بھائی کو قتل کر دیا،پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں ماں بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 229 ر-ب چشت نگر میں اکبر علی کا اپنے بھائی اصغر علی کیساتھ مکان کی تقسیم پر جھگڑا ہوا جس پر اصغر علی نے ٹوکہ کے وار کرکے اپنے بھائی اکبر علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے مقتول کی بیوی نازیہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم اصغر علی نے اپنی والدہ ارشاد بی بی کے اکسانے پر اسکے خاوند کو قتل کیا ہے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مقتول کی بیوی نازیہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔دریں ثناء ۔جڑانوالہ (نامہ نگار) فیملی کے ہمراہ سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا،والدین سکتے میں آ گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود چک نمبر 216 ر-ب کا رہائشی 14 سالہ علی حسن ولد مظفر علی اپنی فیملی کے ہمراہ سوئمنگ پول میں نہا رہا تھا کہ اسی دوران پانی میں مبینہ طور پر غوطہ لگنے سے علی حسن جاں بحق ہو گیا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالا 14 سالہ علی حسن اپنی فیملی کے ہمراہ نہا رہا تھا کہ اسی دوران اسکی موت واقع ہو گئی 14 سالہ بچے کی اچانک ہلاکت پر والدین سکتے میں آ گئے اور پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔




