بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ پروڈیوسر کو چپل مار دی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ روچی گجر نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کرن سنگھ چوہان کو چپل دے ماری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ روچی گجر ممبئی کے سینی پولس ٹھیٹر پہنچی اور پروڈیوسر کرن سنگھ چوہان کو اپنے پیسے واپس نہ دینے پر چپل مار دی۔ویڈیو میں اداکارہ کو پروڈیوسرز سے بحث کرتے اور چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے بعد انہوں نے پروڈیوسر کو چپل ماری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں