نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی اور اولمپیئن سائنا نہوال اور ان کے شوہر پاروپلی کشیپ نے اپنی شادی بچانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں میاں بیوی نے اپنی شادی شدہ زندگی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چند ہفتے قبل سائنا نے انسٹاگرام کے ذریعے دونوں کے درمیان علیحدگی کی اطلاع دی تھی، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔




