بھارتی شہری پاکستانی ڈرامہ ”درنجات” کے شیدائی۔ مودی حکومت خوفزدہ

کراچی /ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی شہری نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل درِ نجات کے شیدائی ہیں تو دوسری طرف مودی حکومت خوفزدہ ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل درِ نجات کی بھارت میں دو جگہ اسکریننگ منسوخ کردی گئی، ریاست بنگلورو میں اٹھائیس نومبر اور پانچ دسمبر کو درِ نجات کی پرائیوٹ اسکریننگ ہونا تھی۔آرگنائزر نے اعلان کیا ہے کہ اعتراضات اور پولیس سیکیورٹی کی بنیاد پر اسکریننگ منسوخ کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل درِ نجات کے ابوبکر کی بھارت میں مقبولیت کی وجہ سامنے آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں