فیصل آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک کی زیر قیادت ریجن فیصل آباد پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھر پور کریک ڈائو ن جاری۔ریجن فیصل آبا د پولیس نے رواں ماہ نومبر کے دوران 11منظم گینگز کا سراغ لگاتے ہوئے ان گینگز میں ملوث 30ملزمان کوگرفتار کیا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرائم کے 64 مقدما ت یکسو کیے گئے، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکلز، طلائی زیورات، موبائل فونز، مویشی اور 80 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔جرائم پر قابو پانے اور سنگین وارداتوں میں ملوث قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہر ے میں لانے کیلئے اشتہاری مجرمان کیخلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں