جدید پولیسنگ اور ای گیجٹ ایپ کا استعمال ،ساڑھے11کروڑ مالیت کے3300موبائل فونز برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے ایک سال کے دوران ڈیجیٹل پولیسنگ اور ای گیجٹ ایپ کے ذریعے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے مالیت کے 3300 سے زائد گمشدہ اور چوری شدہ قیمتی موبائل فونز برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق ضلعی پولیس نے رواں سال کے دوران ڈیجیٹل پولیسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ای گیجٹ ایپ کے ذریعے وارداتوں اور چوری ہونیوالے 11کروڑ 55لاکھ مالیت کے 33 سو سے زائد موبائل فونز برآمد کیے۔ ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے 2لاکھ 42ہزار سے زائد وزیٹرز کا ریکارڈ محفوظ بنایا ‘ ٹریول آئی کے ذریعے 13لاکھ 89ہزار سے زائد مسافروں کا ڈیٹا ریکارڈ پر لایا گیا’ 94 ہزار سے زائد کرایہ داروں کا اندراج’ 88لاکھ سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی۔، رواں سال کے دوران 14لاکھ سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 1422 مسروقہ گاڑیاں پکڑ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں