فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا جنگی جنون معرکہ حق کے ذریعے مٹی میں ملا دیا تھا اب بھارت دوبارہ پاکستا ن پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کریگا۔ پاک فوج نے عوام کی طاقت سے5گنا بڑی فوج کو شکست دی معر کہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کے وقار اور عسکری قوت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی میدان میں شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کر رہا ہے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے عالمی طاقتوں اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کیلئے اپنا رول ادا کریں۔




