فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق نائب صدر اورسپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدرحاجی اسلم بھلی ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اوردیگر عہدیدد ا ر و ںشیخ جاوید اسلم، صابر علی ، ابو بکر،علی رضا اور شیخ سلیم پاشا نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے لیکن وہ یاد رکھے کہ پوری قوم ہر قسم کے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع ، امن اور استحکام کیلئے متحد ہے۔ اگر ہندوستان نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ نظر آئے گااور بھارت کے کسی بھی قسم کے جارحانہ طرز عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دیگا۔




