بھارت کی فلمی دنیا حقیقت سے دور ہے’ جمال شاہ

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار و ہدایتکار جمال شاہ نے کہا کہ بھارت کی فلمی دنیا غیر حقیقی تشدد اور بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیروز کے سہارے چل رہی ہے، مگر مئی میں پیش آنے والے واقعات نے ان تمام فینٹسیوں کو بے نقاب کر دیا۔جمال شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی فلمی صنعت میں تشدد اور جنگ کو غیر حقیقی انداز میں پیش کرنے پر سخت تنقید کی۔گفتگو کے دوران جمال شاہ نے واضح کیا کہ وہ ایسے پروجیکٹس کا کبھی حصہ نہیں بنتے، جن میں ناظرین کے لیے کوئی سبق موجود نہ ہو یا جو حقیقی زندگی سے مطابقت نہ رکھتے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں اور فلموں میں دکھایا جانے والا تشدد نہ صرف حقیقت پر مبنی ہونا چاہیے بلکہ اس کے نتائج بھی حقیقت کے قریب ہونے چاہئیں۔جمال شاہ کے مطابق پاکستان میں کسی بھی شہر میں ایسا بلاجواز تشدد دیکھنے کو نہیں ملتا، جیسا کہ بھارت کی ساتھ انڈین فلموں میں دکھایا جاتا ہے، جہاں ایک شخص اچانک نمودار ہو کر سڑکوں پر فائرنگ شروع کر دیتا ہے اور اس فائرنگ کے نتیجے میں لوگ30سے50فٹ دور جا گرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب مبالغہ آرائی ہے اور حقیقت سے بہت دور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں