بھوآنہ بازار کے دکانداروں کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کا وفد چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنا ن ‘ صدر حاجی محمد اسلم بھلی کی قیادت میں بھوآنہ بازار کے نومنتخب صدر حافظ یحییٰ طارق اور نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد امین خان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے ان کے آفس بھوآنہ بازار پہنچے’ وفد میں سپریم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ صدر چنیوٹ بازار ملک شاہد رسول’ صدر کارخانہ بازار میاں اختر محمود’ صدر نیوانارکلی بازار مرزا شہباز’ صدر افغان چوک ریل بازار عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزا محمد اعظم’ جنرل سیکرٹری گول کریانہ بازار شیخ محمد فاضل’ جنرل سیکرٹری پاک گول بازار میاں ابوبکر صدیق پومی’ رانا مبشر ٹھاکرشامل تھے’ سپریم انجمن تاجران نے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا’ اس موقع پر میاں عبدالمنان’ حاجی اسلم بھلی’ رانا ایوب منج’ آفتاب بٹ’ ملک شاہد رسول و دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس شاندار حکمت عملی سے آپ نے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی وہ یقینا قابل تحسین ہے’ سیاسی مخالفین نے اپنی جیت کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا مگر ان کی ایک نہیں چلنے دی اور تاریخی فتح سمیتی’ ہم بھوآنہ بازار کے دکانداروں کی بصیرت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت اور صحیح فیصلہ کیا اور آپ کے گروپ کو ووٹ دے کر کامیاب کروایا’ ہمیں امید ہے کہ اپنی کامیابی کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ یہ عہد بھی کریں گے کہ ہم نے پہلے سے بڑھ کر بھوآنہ بازار کے دکانداروں کی خدمت کرنی ہے’اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے قائدین نے بھوآنہ بازار کی تنظیم کو اپنے ساتھ الحاق کی بھی دعوت دی’ اس موقع پر بھوآنہ بازار کے نومنتخب صدر حافظ یحییٰ طارق’ نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد امین خان نے سپریم انجمن تاجران کے وفد کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری اس جیت میں آپ جیسے مخلص ساتھیوں کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے’ ہمیں آپ کے قیمتی مشوروں کی قدم’ قدم پر ضرورت پڑے گی ‘ حافظ یحییٰ طارق نے کہا کہ آپ نے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے ہم بہت جلد اپنی مشاورت مکمل کر کے آپ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے’ اس موقع پر انہوں نے اپنی جیت کا کریڈٹ بھوآنہ بازار کے سینئر تاجروں اور دکانداروں کو دیا جنہوں نے دن رات محنت کی اور ہماری جیت میں اہم کردار ادا کیا’ ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے اور ان کی امیدوں پر پورااتریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں