فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری وسیاسی شخصیت چوہدری غلام سرور گجر’ چوہدری علی اصغر بھولا گجر (مرحوم) کے بھائی’ چوہدری محمد کاشف گجر کے ماموں جان اور چوہدری عثمان اشرف گجر’ سلمان اشرف گجر ایڈووکیٹ’ چوہدری سفیان اشرف ایڈووکیٹ کے والد محترم چوہدری محمد اشرف گجر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ نمازجنازہ میاں نواز شریف پارک خالد آباد میں ادا کی گئی جس میں ایم پی اے’ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے بیت المال وسوشل ویلفیئر رانا احمد شہریار خاں سمیت سیاستدانوں’ سابق چیئرمینز’ وائس چیئرمینز’ ناظمین’ تاجروں’ صنعتکاروں’ وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد چوہدری اشرف گجر مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔




