فیصل آباد سمیت 4اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت چار اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو تبدیل کر دیا گیا۔ جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد علی کو پاکپتن’ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان اسرار زادہ کو گجرات’ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی محمد یاسین شاہین کو حافظ آباد اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور محمد فرخ حمید کو ضلع نارووال تبدیل کر دیا گیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبدالرحیم نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں