ڈکیتی،چوری کی30وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان’18اغوا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 30وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چورلے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر6خواتین اور2نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق منصور آباد کے علاقہ روضہ پارک کی رہائشی فرحت نے بتایا کہ اس کی بیٹی(ع) جو کہ فوٹو گرافی کرتی ہے، گزشتہ دنوں گھر سے فنکشن کرنے گئی واپس نہ آئی، ساہیانوالہ کے علاقہ 139گ ب کے علی رضا نے بتایا کہ اوباش ملزم راشد اس کی بھابھی(ع) کو انٹرلوپ میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر اغوا کر لیا، بٹالہ کالونی کے علاقہ محمد آباد کے شفیق کی بیٹی(الف) گھر سے سبزی لینے نکلی واپس نہ آئی، احمد آباد کے انعام الحق کی ہمشیرہ (ع) کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، ساندل بار کے علاقہ60ج ب کی آسیہ بی بی کی بیٹی (ن)، لنڈیانوالہ کے علاقہ 275ج ب کے عمران کی بیٹی (ث) کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن گارڈن کے عثمان کا بھائی عمران اور ملت ٹائون کے علاقہ کچی آبادی کی ناہید کا بیٹا عثمان گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ کچہری روڈ پر رضا اللہ سے ٹیبلٹ’ نقدی چھین لی، کوتوالی روڈ پر عثمان سے جھپٹا مار کرقیمتی فون چھین لیا، مراد آباد کے حسیب کے گھر سے زیورات، نقدی اور قیمتی پارچات لے اڑے، راجہ چوک کے قریب نبی احمد سے6ہزار’ وفون چھین لیا، ارشد ٹائون کے علی حسن کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چور ی، رچنا ٹائون کے جہانزیب کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، میرا ں والا بنگلہ کے قریب توقیر سے نقدی وفون چھین لیا گیا، 55ج ب کے الیاس سے نقدی وفون، 187ر۔ب کے وحید کے گھر سے بکرے چوری، 245ر۔ب کے زوار علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 215ر۔ب کے قریب جعفر کی حویلی میں داخل ہونے والے مسلح ڈاکوئوں نے ملازمین کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی 3بھینسیں اور 3کٹے ٹرک پر لوڈ کر لے گئے، 228ر۔ب کے انور سے نقدی وفون چھین لیا، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے قریب زاہد سے 85ہزار وفون چھین لیا، 238گ ب کے غلام حسین کے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، 628گ ب کے عدیل سے نقدی وفون، 581گ ب کے شفقت کے ڈیرہ سے مویشی چوری،376گ ب کے قریب سرفراز خان سے65ہزار وفون چھین لیا، 630گ ب کے نواز کی دکان سے قیمتی سامان چوری،109ر۔ب کے نواز کے رقبہ سے سولر سسٹم کی تاریں چوری، 511گ ب کے غلام عباس کی حویلی سے بکرے چوری ہو گئے اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں لیاقت روڈ سے ندیم احمد،263ر۔ب کے جاوید کے گھر سے 2موٹر سائیکلیں چوری،431گ ب کے معظم ملک، سرسید ٹائون کے علی احمد ،جھنگ روڈ سے ثاقب، غلام محمد آباد کے جاوید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوںاور چوروں کے گروہوںکو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں